21 نومبر، 2022، 2:49 PM

فیفا ورلڈ کپ؛ فلسطینی پرچم لہرا دیے گئے،اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی

فیفا ورلڈ کپ؛ فلسطینی پرچم لہرا دیے گئے،اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی

فیفا ورلڈ کپ 2022ء میں ایک جانب دنیا کی 32 ٹیموں اور ان کے شائقین میں جوش و خروش پایا جاتا ہے، وہیں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے کئی ممالک کے فٹبال شائقین نے فلسطینی پرچم لہرا کر قابض اسرائیل کے خلاف اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کے دوران مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے شائقین اظہار یکجہتی کے لیے فلسطینی پرچم لہرانے کے ساتھ فلسطین کے حق میں نغمے بھی گا رہے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایسے واقعات کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہورہی ہیں، جس میں صارفین فلسطین کے خلاف غاصب اسرائیلی جارحیت پر اپنے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، دوحا میں ورلڈ کپ کا بھرپور جوش نظر آ رہا ہے، جگہ جگہ شائقین اپنے جوش و خروش کا مختلف انداز سے مظاہرہ کررہے ہیں۔ اسی دوران ایک غاصب اسرائیلی ٹی وی کی براہ راست نشریات میں فٹبال شائقین نے نہ صرف فلسطینی پرچم لہرا دیے بلکہ اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے حق میں شدید نعرے بھی لگائے۔  

News ID 1913289

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha